ہومانٹرنیشنلمیکسیکن انفلوئنسر پاؤلا مارکیز کی پراسرار موت

میکسیکن انفلوئنسر پاؤلا مارکیز کی پراسرار موت

میکسیکو سٹی (لارڈ میڈیا): میکسیکو کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر پاؤلا مارکیز اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 30 سالہ پاؤلا مارکیز کی لاش 30 مئی کو ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔ طبی عملے نے موقع پر ہی ان کی موت کی تصدیق کر دی۔

پولیس مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے، جن میں خودکشی اور ممکنہ قتل شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام شواہد کا باریک بینی سے تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

پاؤلا مارکیز سوشل میڈیا پر خاصی مقبول تھیں اور ان کے فالوورز کی تعداد 20 لاکھ سے زائد تھی۔ وہ زیادہ تر لائف اسٹائل اور سفر سے متعلق مواد شیئر کرتی تھیں۔

ایک حالیہ ٹک ٹاک ویڈیو میں انہوں نے مایوس کن انداز میں زندگی کے بارے میں گفتگو کی تھی۔ والد ہیرکولیس مارکیز نے فیس بک پر اپنی بیٹی کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور دعا کی کہ اللہ انہیں بہترین مقام عطا کرے۔

اہلِ خانہ نے تصدیق کی کہ پاؤلا مارکیز کی آخری رسومات یکم جون کو سان لوئیس پوٹوسی میں ادا کی گئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں