ہومتازہ ترینوفاقی بجٹ 27-2026 میں ریئل اسٹیٹ کیلئے ٹیکس میں کمی کا امکان

وفاقی بجٹ 27-2026 میں ریئل اسٹیٹ کیلئے ٹیکس میں کمی کا امکان

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): آئندہ وفاقی بجٹ 27-2026 میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کیلئے ٹیکسوں میں ممکنہ کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق، فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ٹرانزیکشن ٹیکس میں کمی ہوگی۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس شق 236K کے تحت 1.5 فیصد سے کم کرکے 0.25 فیصد کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح، پراپرٹی کی فروخت کیلئے شق 236C کے تحت ود ہولڈنگ ٹیکس 4.5 فیصد سے کم کرکے 1.5 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

ذرائع ایف بی آر نے بتایا ہے کہ پراپرٹی سیکٹر پر ٹیکسز میں ردوبدل کے حوالے سے آئی ایم ایف کو آگاہ کیا گیا ہے۔ تاہم، بجٹ میں نان فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر کوئی ریلیف نہیں دیا جائے گا، ان پر تقریباً 10.5 فیصد کے ٹیکس عائد رہیں گے۔

بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی نسبت رواں مالی سال جولائی سے مارچ ودہولڈنگ ٹیکس 29 فیصد زیادہ وصول کیا گیا، تاہم بھاری ٹیکسوں کی وجہ سے گین ٹیکس وصولی میں کمی واقع ہوئی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں