ہوماہم ترینتوجہ دی جائے تو گلگت بلتستان سوئٹزر لینڈ بن سکتا ہے، سعد...

توجہ دی جائے تو گلگت بلتستان سوئٹزر لینڈ بن سکتا ہے، سعد رفیق

سکردو (لارڈ میڈیا): مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر توجہ دی جائے تو گلگت بلتستان سوئٹزر لینڈ بن سکتا ہے۔ سکردو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی قیادت اور وزیر اعظم کی ہدایت پر وہ گلگت بلتستان آئے ہیں، جہاں مسلم لیگ ن نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔

خواجہ سعد رفیق نے گلگت بلتستان کے عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خطے کی آزادی اور پاکستان کے ساتھ الحاق میں تاریخی کردار ادا کیا ہے اور اس کردار کے باعث پاکستان ان کا مقروض ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت میں پینے کا صاف پانی موجود نہیں ہے اور اگر نواز شریف کی حکومت بار بار نہ گرائی جاتی تو خطے کی صورتحال بہتر ہوتی۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اگر توجہ دی جائے تو گلگت بلتستان کو سوئٹزر لینڈ بنایا جا سکتا ہے اور این ایف سی میں گلگت بلتستان کے عوام کو شیئر ملنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس شیئر سے گلگت کے عوام کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر کی عوام بھی مستفید ہوگی۔

سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی خدمت، تعمیر و ترقی اور معاشی استحکام کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے اور سکردو حلقہ نمبر 2 کو ماڈل حلقہ بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی حمایت کریں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں