ہوممعاشی استحکامافریقہصومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر 'آنر 25' کے...

صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر ‘آنر 25’ کے اغوا کو 40 دن مکمل

موغادیشو (لارڈ میڈیا): صومالی بحری قزاقوں کے قبضے میں موجود آئل ٹینکر ‘آنر 25’ کے اغوا کو 40 دن مکمل ہو گئے ہیں، تاہم جہاز پر موجود 10 پاکستانیوں سمیت تمام 17 یرغمالی تاحال آزاد نہیں ہو سکے۔

رپورٹس کے مطابق 21 اپریل کو صومالی قزاقوں نے آئل ٹینکر آنر 25 کو اپنے قبضے میں لے لیا تھا اور جہاز کے عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔ یرغمالیوں میں 10 پاکستانی، 4 انڈونیشیائی، ایک بھارتی اور ایک میانمار کا شہری شامل ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ صومالی حکومت جہاز کے مالک کے ذریعے قزاقوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات جاری ہیں، تاہم اب تک کوئی نمایاں پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔

ذرائع کے مطابق قزاقوں نے ابتدا میں ایک ملین ڈالر تاوان کا مطالبہ کیا تھا، جسے بعد میں بڑھا کر چار ملین ڈالر کر دیا گیا۔ تاوان اور دیگر شرائط پر جاری مذاکرات ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔

اغوا شدہ آئل ٹینکر اس وقت صومالی ساحل کے قریب لنگر انداز ہے اور عملے کے تمام افراد بدستور قزاقوں کی تحویل میں موجود ہیں۔ صومالی حکومت نے پاکستانی شہریوں کی محفوظ رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں