ہومتازہ ترینپاکستان میں آٹو سیکٹر کی ترقی اور عالمی توجہ میں اضافہ

پاکستان میں آٹو سیکٹر کی ترقی اور عالمی توجہ میں اضافہ

کراچی (لارڈ میڈیا): ایس آئی ایف سی کے قیام کے بعد پاکستان کے آٹو سیکٹر میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، جہاں سرمایہ کاری اور پالیسی سہولت کاری کے ذریعے صنعتی ترقی کو فروغ دیا گیا ہے۔ گزشتہ تین برسوں میں ایس آئی ایف سی کی مدد سے متعارف کرائی گئی الیکٹرک وہیکل (ای وی) پالیسی نے آٹو سیکٹر میں جدیدیت کا نیا دور کھولا ہے۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا، جس کے نتیجے میں پاکستان کا آٹو سیکٹر عالمی کمپنیوں کے لئے ایک پرکشش مارکیٹ بن گیا ہے۔ کاروبار دوست ماحول کے باعث بی وائی ڈی، جی اے سی، چنگان، ڈینزا، اوموڈا اور جیکو جیسے عالمی برانڈز نے پاکستان میں جدید گاڑیاں اور الیکٹرک وہیکل ٹیکنالوجی متعارف کرائی ہے۔

لکی موٹر کارپوریشن اور گوانگژو آٹوموبائل گروپ کی شراکت داری نے آٹو سیکٹر پر عالمی اعتماد کو مزید بڑھایا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آٹو سیکٹر روایتی مینوفیکچرنگ سے جدید اور ماحول دوست موبیلٹی کی جانب منتقل ہو رہا ہے۔

پاکستان کی آٹو انڈسٹری سالانہ 5 لاکھ یونٹس کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ مقامی اور عالمی طلب پوری کرنے کی استعداد رکھتی ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے نئی آٹو پالیسی اور ری فربشمنٹ ایکسپورٹ ماڈل کے ذریعے عالمی آٹو ویلیو چین سے منسلک ہونے کے اقدامات جاری ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں