ہومسائنس و ٹیکنالوجیپاکستان میں موبائل فون درآمدات میں 29 فیصد کا اضافہ ریکاڈ

پاکستان میں موبائل فون درآمدات میں 29 فیصد کا اضافہ ریکاڈ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان میں موبائل فون کی درآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جب کہ مقامی سطح پر مینوفیکچرنگ بھی تیز ہو رہی ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، جولائی سے اپریل کے دوران موبائل فون درآمدات کا مجموعی حجم ایک ارب 62 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جو پچھلے مالی سال کے اسی عرصے میں ایک ارب 25 کروڑ ڈالر تھا۔ رپورٹ کے مطابق، صرف اپریل میں موبائل فون درآمدات 176 ملین ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 19 فیصد زیادہ ہیں۔ سالانہ بنیاد پر یہ اضافہ 41 فیصد تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ روپے کی بنیاد پر دیکھا جائے تو مجموعی درآمدات 455 ارب روپے رہی ہیں، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں یہ 349 ارب روپے تھیں۔ مالی سال 2024-25 میں مجموعی درآمدات ایک ارب 49 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں۔ دوسری جانب، ملک میں مقامی سطح پر موبائل فون مینوفیکچرنگ اور اسمبلنگ میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ مارچ 2026 میں مقامی صنعت نے 27 لاکھ سے زائد موبائل فون تیار یا اسمبل کیے، جبکہ 2026 کی پہلی سہ ماہی میں مجموعی پیداوار 73 لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں