ہومسماجی معاملاتوفاقی ترقیاتی بجٹ کو سست روی کا سامنا، دس ماہ میں صرف...

وفاقی ترقیاتی بجٹ کو سست روی کا سامنا، دس ماہ میں صرف 470 ارب روپے خرچ کیے گئے

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) : وفاقی ترقیاتی بجٹ میں سست روی کا سامنا ہے، دس ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر صرف 470 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ یہ رقم 1 ہزار ارب کے اصل ہدف کے مقابلے میں 47 فیصد ہے۔ پی ایس ڈی پی کا نظرثانی شدہ سالانہ ہدف 837 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 163 ارب روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔

جولائی سے اپریل کے دوران ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی سکیموں پر 44 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ صوبوں اور خصوصی علاقوں میں 117 ارب روپے سے زائد اخراجات ہوئے ہیں۔

وفاقی تعلیمی منصوبوں پر 19 ارب روپے اور پانی سے متعلق منصوبوں پر 67 ارب روپے خرچ کیے گئے ہیں۔ آئی ٹی اور ٹیلی کام کے 18.4 ارب میں سے 4.46 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں