ہومپاکستانعمران خان سیاست کا محور، آخری دم تک وفاداری نبھائینگے، سلمان اکرم...

عمران خان سیاست کا محور، آخری دم تک وفاداری نبھائینگے، سلمان اکرم راجہ

سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے عمران خان کو سیاست کا محور قرار دیتے ہوئے آخری دم تک وفاداری نبھانے کا عزم کیا ہے۔

لاہور میں محمود اچکزئی، اسد قیصر و دیگر پارٹی رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ عمران خان کی رہائی و صحت سے بڑھ کر ہمارے لئے کچھ اہم نہیں ہے، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ قوم کو جھٹلایا جاسکتا یا آواز کو دبایا جاسکتا ہے تو وہ بے وقوف ہے، ایسا نہیں ہوگا، تاریخ گواہ ہے کہ عوام کے ریلے کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی، عوام کا یہ ریلا عمران خان کو آزاد کرائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا واحد محور عمران خان ہیں ہم آخری دم تک ان کیساتھ وفا نبھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے محمود خان اچکزئی پر اعتبار اور بھروسا کیا اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کیا اور پارٹی قائد کا حکم ہے کہ مشاورت و رہنمائی محمود اچکزئی اور علامہ ناصر عباس سے لوں، ہم انہی کی رہنمائی و مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ایسی جماعت ہے جو تاریخ کا شعور رکھتی اور سمجھتی ہے ، پارٹی جانتی ہے کہ آج پاکستان کہاں کھڑا ہے، ملکی معیشت کی کیا حالت ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ آج کسان رو رہا ہے، مزدور بیروزگار ہے اور بے روزگاری پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ بے حس حکومت عیاشیاں کر رہی، جہاز خرید رہی اور دنیا سے تعریفیں سمیٹ رہی ہے مگر مزدور کا چولہا نہیں جل رہا۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں مزدور اپنی جائز اجرت مانگتا ہے مگر اسے اجرت نہیں ملتی، نوجوان کو روزگار نہیں ملتا، مزدور کے بچے کو تعلیم نہیں ملتی اور نہ ہی صحت کی سہولتیں میسر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم مزدوروں اور کسانوں سے کہتے ہیں کہ ان کامستقبل، حقیقی آزادی، عمران خان کی آزادی سے منسلک ہے، ہمیں آزادی و روزگار کیلئے عمران خان کی رہنمائی میں یہ جنگ لڑنی ہوگی ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں