پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرین کلچر کے فروغ کا آغاز کر دیا گیا۔
ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق ماحولیاتی شعور نصابی نظام کا حصہ بنایا گیا ہے، ہوا، پانی و توانائی پر عملی اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق سکولوں میں ماحول دوست سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، 26 ہزار سے زائد سکول پروگرام میں شامل کئے گئے ہیں جبکہ 76لاکھ طلباء و اساتذہ رجسٹرڈ بھی پروگرام میں رجسٹرڈ ہیں۔
ترجمان محکمہ ماحولیات کے مطابق سنگل یوز پلاسٹک کے خاتمے کیلئے اقدامات تیز، 100 پوائنٹس پر سخت مانیٹرنگ سسٹم نافذ، کارکردگی پر سکولز کو 5سٹار سرٹیفکیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
دوسری جانب سیکرٹری ماحولیات سلوت سعید نے کہاہے کہ نجی تعلیمی اداروں کی دلچسپی میں اضافہ ہو رہا ہے، بڑے شہروں میں خصوصی آگاہی سیشنز منعقد کئے جائیں گے، اساتذہ کیلئے ماحول دوست ٹریننگ پروگرام شروع کر دیا گیا، عالمی ادارے بھی گرین سکول پروگرام میں شریک ہیں۔


