امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں تعطل کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 2فیصد سے زائد اضافہ ہوا جو تقریباً 106.99ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ادھر آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باعث جہازوں کی آمد و رفت بھی شدید متاثر ہوئی ہے، یہ اہم آبی گزرگاہ دنیا میں تیل و گیس کی ترسیل کے پانچویں حصہ کا ذریعہ ہے تاہم حالیہ دنوں میں یہاں سے گزرنے والے جہازوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے روز صرف 19تجارتی جہاز اس راستے سے گزرے جبکہ عام حالات میں یومیہ اوسطا 129جہاز گزرتے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو عالمی توانائی مارکیٹ مزید دبائو کا شکار ہو سکتی ہے۔


