ہومانٹرنیشنلمذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی، مکمل کامیابی ابھی باقی ہے، ایران

مذاکرات میں کچھ پیشرفت ہوئی، مکمل کامیابی ابھی باقی ہے، ایران

ایران کے ویر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں کچھ پیشرفت ہوئی ہے تاہم مکمل کامیابی ابھی باقی ہے۔

سینٹ پیٹرزبرگ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ایران و امریکا کے درمیان ثالثی میں اہم کردار ادا کیا ہے جس کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے اور بات چیت آگے بڑھانے میں مدد ملی، ماضی میں مذاکرات کی ناکامی کی بڑی وجہ امریکا کی غلط پالیسیاں اور حد سے زیادہ مطالبات تھے جنہوں نے کسی حتمی معاہدہ تک پہنچنے میں رکاوٹ ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ ملاقاتوں میں ماضی کے معاملات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور آئندہ مذاکرات کے طریقہ کار اور ممکنہ شرائط پر بھی بات چیت کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور روس کے درمیان علاقائی اور عالمی امور پر قریبی مشاورت جاری ہے، موجودہ حالات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطہ اور ہم آہنگی نہایت اہمیت اختیار کر چکی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایران، روس اور پاکستان کے درمیان بڑھتی سفارتی سرگرمیاں خطے میں کشیدگی کم کرنے اور ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں