ہومپاکستانوفاقی آئینی عدالت، پی سی ایل میں شہریوں کا نام شامل کرنے...

وفاقی آئینی عدالت، پی سی ایل میں شہریوں کا نام شامل کرنے کا حکومتی اختیار بحال

وفاقی آئینی عدالت نے پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم شدہ دفعات بحال کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کر دیا۔

پیر کو جسٹس حسن اظہر رضوی کی سربراہی میں 2رکنی بینچ نے کیس پر سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے بتایا کہ فرحان علی نامی شہری غیرقانونی طور پر ایران گیا جہاں سے اسے ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ غیرقانونی اقدامات پر اس کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا، جبکہ پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام کی شمولیت اور پاسپورٹ کے غیرفعال ہونے کو چیلنج کیا گیا ہے۔

جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ کیا یہ ڈنکی لگا کر جانے والوں کا کیس ہے، کیا یہ شخص خود باہر جانے والا تھا یا لوگوں سے پیسہ لے کر اٹلی بھیجتا تھا؟، ایف آئی اے نے اب تک کیا تفتیش کی ہے، جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ اس حوالے سے ایف آئی اے سے معلومات نہیں لی گئیں۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد پاسپورٹ اینڈ امیگریشن رولز کی کالعدم شدہ دفعات (رول3 اور 10)بحال کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرنے کا حکم جاری کردیا جبکہ تمام فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی ۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں