عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان کی حاضری استثنیٰ کی استدعاء منظور کرتے ہوئے ضمانت میں 4 مئی تک توسیع کردی۔
پیر کو اے ٹی سی راولپنڈی میں جج امجد علی شاہ نے کیس پر سماعت کی۔
دوران سماعت وکیل صفائی نے علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جسے عدالت نے منظور کر لیا۔
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 4مئی تک توسیع کرتے ہوئے آئندہ تاریخ پر ان سمیت 10ملزمان کو پیش ہونے کی ہدایت کی۔
عدالت نے کیس کا آخری گواہ کو بھی طلب جبکہ تفتیشی افسر انسپکٹر خلیل کو بھی پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔


