ہومانٹرنیشنلجوہری مذکرات بعد میں، امریکہ کو آبنائے ہرمز کھولنے و جنگ خاتمے...

جوہری مذکرات بعد میں، امریکہ کو آبنائے ہرمز کھولنے و جنگ خاتمے کیلئے نئی تجاویز

امریکہ کیساتھ جاری کشیدگی کے دوران ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے اور جنگ کے خاتمے کیلئے نئی تجاویز پیش کر دی ہیں جن میں جوہری مذاکرات کو بعد کے مرحلے تک موخر کرنے کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

امریکی حکام اور باخبر ذرائع کے مطابق یہ تجویز ایسے وقت سامنے آئی ہے جب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعطل برقرار ہے اور ایرانی قیادت کے اندر اس بات پر اختلاف پایا جاتا ہے کہ جوہری پروگرام سے متعلق کس حد تک رعایت دی جائے۔

ایرانی تجویز کا مقصد اس حساس معاملے کو فی الحال پس پشت ڈال کر فوری طور پر کسی معاہدہ تک پہنچنا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ناکہ بندی ختم اور جنگ کا خاتمہ ہو جاتا ہے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی اہم سفارتی برتری کھو سکتے ہیں جس کے ذریعے وہ ایران کو افزودہ یورینیم کے ذخائر ختم کرنے اور یورینیم کی افزودگی روکنے پر آمادہ کرنا چاہتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ٹرمپ ایران کی صورتحال پر وائٹ ہائوس کے سچوئیشن روم میں اعلیٰ قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی ٹیم کیساتھ اہم اجلاس کرینگے جس میں مذاکراتی تعطل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائیگا، نئی ایرانی تجویز پاکستانی ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچائی گئی ہے، اس میں پہلے آبنائے ہرمز کے بحران اور امریکی ناکہ بندی کے خاتمے پر توجہ دینے کی بات کی گئی ہے جس کے تحت یا تو جنگ بندی کو طویل مدت کیلئے بڑھایا جائیگا یا جنگ کے مستقل خاتمے پر اتفاق کیا جائیگا جبکہ جوہری مذاکرات بعد میں شروع کئے جائینگے، وائٹ ہائوس نے اس تجویز کی وصولی کی تصدیق کی ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ امریکا اس پر غور کرنے کیلئے تیار ہے یا نہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں