ہومانٹرنیشنلسعودیہ، غیر قانونی تارکین کیخلاف کارروائی، 17 ہزار سے زائد ملک بدر

سعودیہ، غیر قانونی تارکین کیخلاف کارروائی، 17 ہزار سے زائد ملک بدر

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی قانون کی خلاف ورزیوں پر غیر قانونی تارکین کیخلاف کارروائی میں 12ہزار 192افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ 17ہزار 368 غیر قانونی تارکین کو انکے ملک واپس بھیجا گیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزارت داخلہ کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 16سے 22اپریل کے درمیان مجموعی طور پر 6 ہزار 606افراد کو اقامہ قانون، 3ہزار 510کوغیر قانونی سرحد عبور کرنے کی کوشش اور 2ہزار 76کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا، غیر قانونی طور پر سعودی عرب میں داخل ہونے کی کوشش پر بھی ایک ہزار 454افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں 67فیصد افراد ایتھوپیا، 32 فیصد یمن اور ایک فیصد دیگر ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں، اس کے علاوہ 50 مزید ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا ہے جو سرحد پار کرکے سعودی عرب سے ہمسایہ ملکوں میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث 22افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں