پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی امن کوششوں کو سراہا ہے۔
جاری بیان میں رضا امیری مقدم نے کہا کہ ایرانی وفد کا دورہ مکمل سیکیورٹی، موثر منصوبہ بندی اور بہترین انتظامات میں ہوا، پاکستان کی کارکردگی قابل تعریف ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کا جنگ کے خاتمے میں کردار قابل تحسین ہے، سیکیورٹی فورسز، پولیس اور سرکاری اداروں کے عملے کے بھی شکر گزار ہیں۔
انہوں نے پاکستان کو برادر، دوست اور ہمسایہ ملک قرار دیتے ہوئے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔


