ہومتازہ ترینچھنگ دو میں کم سے کم چیرے والی سرجری کا عالمی تربیتی...

چھنگ دو میں کم سے کم چیرے والی سرجری کا عالمی تربیتی پروگرام اختتام پذیر

حال ہی میں چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں سرجری کا ایک عالمی تربیتی پروگرام اختتام پذیر ہوا۔ اس تربیتی پروگرام میں روبوٹک سرجری اور دور سے روبوٹک سرجیکل تعاون کو اجاگر کیا گیا۔

پروگرام میں بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے 11 شراکت دار ممالک سے تعلق رکھنے والے جگر، لبلبہ اور پِتے کے نظام (ایچ پی بی)سرجری کے تقریباً 20 ماہرین کو ایک جگہ اکٹھے ہونے کا موقع ملا۔

انہوں نے حقیقی صورتحال پر مبنی ریموٹ سرجری کے عملی مظاہرے اور تجربات کے تبادلے کئے۔ ان تجربات کا مقصد کم سے کم چیرے والی سرجری کی ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): اینریکو پروسپیری، اطالوی امیدوار برائے ایم ڈی

"میرے لئے اس کورس میں شرکت حقیقی خوشی کا باعث رہی۔ میرے خیال میں یہاں جگر کے کم سے کم چیرے والے آپریشن کا جو تجربہ ہمیں حاصل ہوا ہے وہ واقعی ہمارے لئے بہت اہم ہے۔خاص طور پر جگر کو اس کی ساختی بناوٹ کے مطابق سمجھنے اور اس تک رسائی کے حوالے سے۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جوناتھن سیک چن کین، جگر اور پتّے کے نظام کے ماہر اور جنرل سرجن، ملائیشیا

"وہ جگر کی انتہائی شاندار سرجری کرتے ہیں۔ جگر کے کم سے کم چیرے والے آپریشن میں وہ جو کچھ کر سکتے ہیں وہ واقعی حیران کن ہے۔یہ دیکھ کر بھی حیرت ہوتی ہے کہ وہ کس طرح ٹانکے لگاتے ہیں اور الٹراساؤنڈ لہروں کے ذریعے بافتوں کو کاٹنے اور الگ کرنے والے جراحی آلے الٹراسونک ڈسیکٹر کا استعمال کیسے کرتے ہیں۔ یہ سرجری تقریباً بغیر خون کے ہوتی ہے۔ اس لئے میرے خیال میں یہ سرجری بہت خوبصورت ہے۔”

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): زہراالدین وادا، جنرل اینڈ ایچ پی بی سرجن، نائیجیریا

"میں یہاں چین میں حاصل کئے گئے علم کو اپنے ساتھیوں کو سکھانے اور پھر اسے اپنی عملی سرجری میں استعمال کرنے کا منتظر ہوں تاکہ میرے مریض اور میری مجموعی کمیونٹی اس سے فائدہ اٹھا سکے۔”

چھنگ دو، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کےنمائندوں کی رپورٹ

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں