اسلام آباد: پاکستان کے محمد آصف نیایشین 6 ریڈ سنوکر چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ حاصل کر لیا۔ اب(آج) جمعرات کوٹیم چیمپئن شپ کا آ غاز ہوگا جس میں 13 ممالک کی 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جس میں پاکستان کی دو ٹیمیں ہیں پاکستان ون جس میں اویس منیر اور محمد آصف پاکستان کی نمائندگی کریں گے اور پاکستان ٹو میں شاہد آفتاب اور محمد سجاد پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
ٹیم چیمپئن شپ میں 16 ٹیموں کو چار گروپ میں شامل کیا گیا ہے ،جس میں ہر ٹیم تین تین میچ کھیلے گی جس کے بعد ٹاپ ٹو ٹیم کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
قبل ازیںبدھ کوسری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں ملایشیا کے تھور چون لیونگ نے پاکستان کے محمد آصف کو 2-5 شکست دی ۔اسی طرح محمد آصف نے ایشین 6 ریڈ چیمپئن شپ میں براونز میڈل حاصل کیا۔