پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔
جاری بیان میں صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے میں 10 فیصد اضافہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مسلسل پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے ملک میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، وفاقی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے لاکھوں لوگ بیروزگار ہورہے ہیں۔
انہوں نے موٹروے و ٹریفک پولیس سمیت سارے چالان ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔
دوسری جانب پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کردیا ہے۔


