ہومپاکستانلبنان جنگ بندی، صدر مملکت کا خیر مقدم، خطے میں امن و...

لبنان جنگ بندی، صدر مملکت کا خیر مقدم، خطے میں امن و استحکام کیلئے مذاکرات پر زور

صدر مملکت آصف زرداری نے لبنان میں جنگ بندی اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کیلئے مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

جاری بیان میں صدر زرداری نے کہا کہ پاکستان خطے کے استحکام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پائیدار امن صرف مذاکرات، خودمختاری کے باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی دیرپا امن کی طرف پیشرفت کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے، مغربی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر ہے، پاکستان اس سلسلے میں علاقائی و عالمی شراکت داروں کیساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں کمی، منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے فروغ کیلئے ہر مخلصانہ کوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت نے لبنان کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کیلئے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ پیشرفت کے تناظر میں کشیدگی سے بچنے کیلئے فریقین کو تحمل و ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنا چاہئے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں