ہومتازہ ترینچین کا جاپانی فوجی بحری جہاز کے آبنائے تائیوان میں داخلے...

چین کا جاپانی فوجی بحری جہاز کے آبنائے تائیوان میں داخلے پر شدید احتجاج

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جاپانی سیلف ڈیفنس فورسز کے ایک بحری جہاز کا آبنائے تائیوان میں داخل ہونا چین کی خودمختاری اور سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے جس کی چین شدید مخالفت کرتا ہے اور اس معاملے پر جاپان سے شدید احتجاج کر چکا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان گوجیاکن نے جمعہ کے روز معمول کی پریس بریفنگ میں کہا کہ چینی فوج نے جاپانی بحری جہاز کے داخلے سے نمٹنے کے لئے قوانین اور ضوابط کے مطابق کارروائی کی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ جاپانی وزیراعظم سنائی تاکائیچی کے تائیوان سے متعلق غلط بیانات پہلے ہی چین-جاپان تعلقات کو شدید نقصان پہنچا چکے ہیں اور اب جاپان کی جانب سے سیلف ڈیفنس فورسز کے جہاز کو آبنائے تائیوان میں بھیجنا اپنی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرنا اور دانستہ اشتعال انگیزی کرنا اس غلطی میں مزید اضافہ ہے۔

گو نے کہا کہ یہ ایک بار پھر ظاہر کرتا ہے کہ جاپان میں بعض عناصر آبنائے تائیوان میں فوجی مداخلت کرنے اور خطے کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی خطرناک کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدامات چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کو بھی شدید نقصان پہنچاتے ہیں۔

ترجمان نے زور دے کر کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے جڑا ہوا ہے۔ نیز یہ چین-جاپان تعلقات کی سیاسی بنیاد کا بھی اہم حصہ ہے اور یہ ایک ایسی سرخ لکیر ہے جسے عبور نہیں کیا جا سکتا۔

گو نے کہا کہ چین ایک بار پھر جاپان پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنی غلطیوں پر سنجیدگی سے غور کرے، مزید کشیدگی سے پیچھے ہٹے، اپنے بیانات اور اقدامات میں احتیاط برتے اور غلط راستے پر مزید آگے بڑھنے سے گریز کرے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں