ہومپاکستانعالمی مالیاتی دباؤ قرض لینے والے ممالک کی ترقی کی راہ میں...

عالمی مالیاتی دباؤ قرض لینے والے ممالک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی دباؤ قرض لینے والے ممالک کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، عالمی مالیاتی نظام میں اقوام متحدہ کی اصلاحاتی کوششیں اور یو این سی ٹی اے ڈی کی معاونت قابل تعریف ہے۔

واشنگٹن ڈی سی میں عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاسوں کے موقع پر باروررز پلیٹ فارم کے اجراء کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک کی بڑی تعداد شدید قرضہ جاتی دباؤ کا شکار ہے جہاں بلند شرح سود اور عالمی مالیاتی حالات میں سختی کے باعث ان کی ترقی اور پائیدار نمو کیلئے سرمایہ کاری کی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ داخلی اصلاحات نہایت اہم ہیں اور ان پر عملدرآمد جاری ہے تاہم عالمی مالیاتی نظام میں موجود ساختی رکاوٹیں قرض لینے والے ممالک کیلئے دستیاب پالیسی گنجائش کو محدود کر رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ باروررز پلیٹ فارم ایک دیرینہ خلا کو پر کرتا ہے کیونکہ قرض لینے والے ممالک کے پاس ایسا کوئی مخصوص فورم موجود نہیں تھا جہاں وہ اپنے تجربات کا تبادلہ کر سکیں، ابھرتے خطرات کی نشاندہی کر سکیں اور اپنے اجتماعی مقف میں ہم آہنگی پیدا کر سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ پلیٹ فارم کسی مذاکراتی بلاک کے طور پر نہیں بلکہ ایک رضاکارانہ رکن ممالک کی زیر قیادت اقدام ہے جس کا مقصد باہمی سیکھنے، تجربات کے تبادلے اور عالمی مالیاتی مباحث میں قرض لینے والے ممالک کی آواز کو موثر بنانا ہے۔

انہوں نے عالمی مالیاتی نظام میں اصلاحات کیلئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی وکالت کو سراہا، مصری قیادت کی تعریف کی اور اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (یو این سی ٹی اے ڈی)کی معاونت کا بھی اعتراف کیا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں