وزیراعظم شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ مسجد نبوی ۖ میں حاضری دی اور ملک وقوم کی ترقی اور دنیا میں امن واستحکام کیلئے دعائیں کیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم گزشتہ شب جدہ سے مدینہ منورہ پہنچے جہاں گورنر مدینہ شہزادہ سلمان بن سلطان نے وزیراعظم اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔
وزیراعظم اور وفد نے روضہ رسولۖ پر حاضری دی اور ملک وقوم کی ترقی اور دنیا بھر میں امن و سلامتی کیلئے دعائیں کیں۔
اس موقع پر وزیراعظم کیلئے روضہ رسولۖ کے دروازے کھولے گئے۔


