روم (شِنہوا) اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ملک کا دفاعی معاہدہ معطل کر رہی ہیں جس میں فوجی ساز و سامان کا تبادلہ اور ٹیکنالوجی کی تحقیق شامل ہے۔
اطالوی نیوز ایجنسی ‘انسا’ نے رپورٹ کیا ہے کہ میلونی نے ویرونا میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر اسرائیل کے ساتھ دفاعی معاہدے کی خودکار تجدید کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اطالوی وزیر دفاع گائیڈو کروسیٹو نے اپنے اسرائیلی ہم منصب اسرائیل کاٹز کو معاہدہ معطل کرنے کی اٹلی کی درخواست سے آگاہ کر دیا ہے۔
میلونی نے عالمی برادری پر بھی زور دیا کہ وہ امن مذاکرات کو آگے بڑھانے، صورتحال کو مستحکم کرنے اور توانائی سمیت اہم اشیاء کی سپلائی کی بحالی کو یقینی بنانے کے لئے کوششیں جاری رکھے۔
اطالوی اخبار ‘کوریئر ڈیلا سیرا’ کے مطابق یہ معاہدہ تقریباً 2005 میں نافذ ہوا تھا اور ہر 5 سال بعد اس کی تجدید کی جاتی ہے۔ یہ معاہدہ فوجی آلات کے تبادلے اور تکنیکی تحقیق سمیت دفاعی تعاون پرمشتمل ہے۔


