مودی حکومت کی ناقص پالیسیوں سے بھارت میں ہر طبقے کے لوگ متاثر ہونے لگے ہیں جس کی وجہ سے عام شہری کی زندگی اجیرن بن گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر نوئیڈا میں تنخواہوں میں اضافے کے مطالبے پر فیکٹری مزدوروں کا احتجاج پرتشدد شکل اختیار کر گیا اور احتجاج پرتشدد ہنگاموں میں تبدیل ہوگیا جہاں متعدد گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا گیا۔
میڈیا کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی عوام کا بدترین معاشی اور سماجی استحصال کر رہی ہے، عام آدمی کا گلا گھونٹا جا رہا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے مزدوروں کے پرتشدد احتجاج کا ذمہ دار بی جے پی سرکار کی ناقص پالیسیوں کو قرار دیا، انکا کہنا تھا کہ بی جے پی کے حمایتی سرمایہ داروں کی من مانی کے باعث مزدور مناسب تنخواہ سے محروم ہیں۔
کانگریس رہنما اجے رائے کا کہنا تھا کہ اشتہارات سے خالی پیٹ نہیں بھرے جا سکتے، مزدوروں کے جائز مطالبات کو نظر انداز کرنا بند کیا جائے۔


