وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے راشن کارڈ پروگرام کے تحت 12لاکھ رجسٹرڈ ورکرز کے اکاؤنٹس کھول کر 22 ارب روپے کی رقم منتقل کردی گئی۔
اس حوالے سے وزیر لیبر و افرادی قوت پنجاب محمد منشا اللہ بٹ نے بتایا ہے کہ محکمہ سوشل سیکیورٹی نے صوبہ بھر میں ورکرز کے اکاؤنٹس کھولنے کا عمل قلیل مدت میں مکمل کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ راشن کارڈ کے ذریعے ورکرز کو مالی معاونت کی فراہمی جاری ہے، وزیراعلی کے وژن کے مطابق ہر ماہ 3ہزار روپے سبسڈی اکاؤنٹس میں منتقل کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ورکرز کو ریلیف فراہمی ہے۔


