ہومپاکستانخیبرپختونخوا پر 150ارب روپے کا مالی بوجھ، پی ایس ڈی پی کٹوتی،...

خیبرپختونخوا پر 150ارب روپے کا مالی بوجھ، پی ایس ڈی پی کٹوتی، ٹیکس کمی سے مشکلات بڑھ سکتی ہیں، مزمل اسلم

مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ صوبے پر 150ارب روپے کا مالی بوجھ ہے، پی ایس ڈی پی میں کٹوتی، ٹیکس کمی سے مالی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔

جاری بیان میں مزمل اسلم نے بتایا کہ رواں مالی سال وفاقی ٹیکس محصولات میں 800سے 1000ارب روپے تک کمی کا امکان ہے جس سے صوبے کو نقصان ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پی ایس ڈی پی میں 180ارب روپے کٹوتی اور ٹیکس کمی سے خیبرپختونخوا کو 120ارب روپے کم ملیں گے، دونوں اقدامات کے نتیجے میں صوبے کی مالی مشکلات میں نمایاں حد تک اضافہ متوقع ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خیبرپختونخوا نے سیلابی امداد پر 10ارب، آئی ڈی پیز بحالی پر 15ارب روپے خرچ کئے ہیں، مزید براں کسانوں، موٹر سائیکلوں اور بسوں کے فیول معاوضے کی مد میں بھی صوبے نے 10ارب روپے خرچ کئے ہیں، صوبے پر مجموعی مالی دبائو 150ارب روپے تک پہنچ چکا ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں