ہومانٹرنیشنلاسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس امریکی وفد کی...

اسلام آباد مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس امریکی وفد کی قیادت کرینگے

غیر ملکی میڈیا نے کہا ہے کہ امکان ہے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس ایران کیساتھ ہونیوالے مذاکرات کے دوسرے مرحلے میں بھی امریکی وفد کی قیادت کرینگے۔

رپورٹ کے مطابق اگر جنگ بندی ختم ہونے سے قبل ایران کیساتھ ایک اور ملاقات طے پاتی ہے تو اس میں امریکی وفد کی قیادت جے ڈی وینس کے سپرد کئے جانے کا امکان ہے، اس پیشرفت کو امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی کوششوں کا اہم حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

میڈیا کے مطابق وفد میں سابق صدر کے داماد جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی مندوب سٹیو وٹکوف بھی شامل ہونگے جو مذاکراتی عمل میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

اس سے قبل امریکی صدر ٹرمپ نے عندیہ دیا تھا کہ ایران کیساتھ مذاکرات کا سلسلہ آئندہ دو روز میں دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم اور پیچیدہ معاملہ ایران کے یورینیم افزودگی پروگرام سے متعلق ہے جس میں افزودگی کو معطل کرنے کے دورانیہ پر اختلافات برقرار ہیں۔

امریکا یہ بھی چاہتا ہے کہ ایران اپنی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر ختم کرے، ساتھ ہی آبنائے ہرمز کو فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے تاکہ عالمی تجارتی سرگرمیاں بحال ہو سکیں۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ مذاکرات نہ صرف خطے میں کشیدگی کم کرنے بلکہ عالمی معیشت پر پڑنے والے اثرات کو بھی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں