’’دی چائنہ یو ایس یوتھ فرینڈشپ پروگرام‘‘ کے تحت چینی و امریکی طلبہ کےمشترکہ سفر کی اختتامی تقریب بدھ کے روز شنگھائی میں منعقد ہوئی۔
اس سفر کا آغاز مارچ کے آخر میں اس وقت ہوا جب چین اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے 20 طلبہ ہانگ کانگ سے تحقیقاتی بحری جہاز "چائنہ یو ایس یوتھ فرینڈشپ (اوشن ایکسپلورر)” پر سوار ہوئے تھے۔
طلبہ کے گروپ نے ہانگ کانگ سے شنگھائی تک سمندری سائنس اور ثقافتی تبادلے کے اس تحقیقی سفر کے دوران ننگبو میں بھی قیام کیا۔
یہ پروگرام سال 2023 میں چین کی جانب سے اعلان کردہ اقدام "5 سال میں 50 ہزار” کے تحت منعقد کیا گیا۔
اس اقدام کا مقصد پانچ سال میں 50 ہزار امریکی نوجوانوں کو تبادلہ اور تعلیمی پروگرامز کے لئے چین لانا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): میریڈتھ کائم، پی ایچ ڈی امیدوار، کولمبیا یونیورسٹی
"میں اس شاندار سفر کا حصہ بننا چاہتی تھی تاکہ امریکہ اور چین کے طلبہ کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے دوستی سے لطف اندوز ہوں اور یوں ہم سمندر کے بارے میں اپنی مشترکہ دلچسپی، احترام اور تحقیق کے شوق کو ایک دوسرے کے ساتھ بانٹ سکیں۔ یہ جاننا کہ چینی طلبہ کس ماحول میں پروان چڑھے ہیں، ان کی مختلف تکنیکوں، تاریخ اور فنون کو سمجھنا اور پھر اس کام کے لئے ان کا جذبہ دیکھنا اور اسے ہمارے ساتھ بانٹنا واقعی ایک بہت خوبصورت تجربہ رہا۔ میں ان سے سیکھنے کو اپنے لئے ایک بڑی عزت سمجھتی ہوں۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ژو شین یی، ماسٹر آف جرنلزم اینڈ کمیونیکیشن، چھنگہوا یونیورسٹی
"اس سفر سے مجھے دو بڑی چیزیں سیکھنے کو ملیں۔ پہلی چیز کہانی سنانے کے فن سے متعلق ہے۔یہ جہاز میڈیا اور سائنس کا امتزاج پیش کرنےکے لئے بنایا گیا۔ چنانچہ میں نے یہاں میڈیا ٹیم سے اس حوالے سےبہت کچھ سیکھا کہ ایک ایسی کہانی کس طرح بیان کی جانی چاہئے جو دلچسپ بھی ہو اور عوام کو سمجھ بھی آئے اور اس سے سمندروں کے تحفظ کے بارے میں آگاہی بھی بڑھے۔ دوسری چیز یہ ہے کہ امریکی طلبہ کے ساتھ ہماری گہری دوستی قائم ہوئی۔ ہم جہاز میں اکٹھے رہے اور ایک ساتھ پڑھائی کی۔ اس کے ساتھ ساتھ ہم نے شنگھائی، ننگبو اور ہانگ کانگ شہروں کی ایک ساتھ سیر بھی کی۔ مجھے امید ہے کہ ہماری دوستی بہت طویل عرصے تک قائم رہے گی۔”
شنگھائی، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
چینی اور امریکی طلبہ کا مشترکہ سائنسی و ثقافتی سفر مکمل
ہانگ کانگ سے شنگھائی تک تحقیقاتی سفر بحری جہاز پر کیا گیا
20 طلبہ سمندری سائنس کے اس بین الاقوامی پروگرام میں شریک ہوئے
تحقیقاتی جہاز سائنس اور ثقافت کے منفرد امتزاج کو نمایاں کر رہا تھا
تعلیمی اور ثقافتی سفر کے دوران طلبہ نے ننگبو میں بھی قیام کیا
یہ سفر "50 ہزار نوجوانوں کے چین میں تبادلہ پروگرام” کے تحت ہوا
طلبہ کو سمندری تحفظ اور تحقیق پر عملی تجربہ حاصل کرنے کا موقع ملا
تحقیقی سفر میں امریکی و چینی طلبہ کے درمیان گہری دوستی قائم ہوئی
سائنس اور کہانی سنانے کے فن پر طلبہ نے باہمی تبادلہ خیال کیا
دوستی اور تعاون پر مبنی یہ سفر شنگھائی میں اختتام پذیر ہوا


