ہومتازہ ترینآبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں...

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی بین الاقوامی برادری کے مشترکہ مفاد میں نہیں، اعلیٰ چینی سفارت کار

بیجنگ (شِنہوا) چین کے اعلیٰ سفارت کار وانگ یی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی عالمی برادری کے مشترکہ مفادات میں نہیں ہے اور سیاسی و سفارتی ذرائع سے جامع اور پائیدار جنگ بندی کا حصول ہی اس مسئلے کو حل کرنے کا بنیادی طریقہ ہے۔

وانگ یی، جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر بھی ہیں، نے ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے صدر کے چین کے لئے خصوصی ایلچی خلدون خلیفہ المبارک سے ملاقات کے دوران کیا۔ خلدون خلیفہ المبارک ابوظہبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں۔

وانگ نے کہا کہ دونوں سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی کی بدولت چین اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات نے ترقی کی مستحکم رفتار برقرار رکھی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ولی عہد کا دورہ دو طرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے جو چین اور متحدہ عرب امارات کے باہمی اعتماد کو مزید تقویت دے گا اور دونوں ممالک کے درمیان عملی تعاون کو گہرا کرے گا۔

مشرقِ وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر چین کے اصولی موقف کی وضاحت کرتے ہوئے وانگ نے کہا کہ چین خلیجی عرب ممالک کے جائز سکیورٹی خدشات کو پوری طرح سمجھتا ہے اور قومی خودمختاری، سلامتی اور جائز حقوق و مفادات کے تحفظ میں متحدہ عرب امارات کی حمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین جنگ بندی کے فروغ اور تنازع کے خاتمے کے لئے پرعزم ہے اور متحدہ عرب امارات سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ مشرق وسطیٰ میں جلد از جلد امن و سکون کی بحالی میں مدد مل سکے۔

خلدون خلیفہ المبارک نے ولی عہد کے دورے کے لئے چین کے پرتپاک انتظامات پر شکریہ ادا کیا اور مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کے لئے چین کی کوششوں کو سراہتا ہے اور اس حوالے سے چین کے مزید بڑے کردار کی توقع رکھتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں