عالمی ماہرین نے پاکستان کی معاشی اصلاحات اور خارجہ پالیسی پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی سطح پر پاکستان میں فرقہ واریت اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں ہے۔
ہارورڈ یونیورسٹی میں منعقدہ پاکستان کانفرنس میں پاکستان کی تخلیقی صلاحیتوں، سماجی جدت، خارجہ پالیسی، ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن، ثقافت، جدت، بیرونِ ملک تخلیقی خدمات، تعلیم، صحت اور میڈیا کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شرکاء نے پاکستان کی آزاد اور متوازن خارجہ پالیسی کی ستائش کرتے ہوئے امریکہ، ایران کے درمیان ثالثی کردار کو سراہا جبکہ خطے میں بھارت کا جارحانہ رویہ امن کی راہ میں رکاوٹ قرار دیا۔
شرکا نے اس بات کا اقرار کیا کہ ریاستی سطح پر پاکستان میں فرقہ واریت اور مذہب کی بنیاد پر کوئی تفریق نہیں، ہندو برادری سندھ کے کاروباری طبقے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے جبکہ پاکستان میں دنیا کے خوبصورت ترین چرچ بھی موجود ہیں۔
شرکا نے پاکستانی سول سوسائٹی کے فعال کردار اور حکومت کی معاشی اصلاحات کی تعریف کی۔


