نادرا نے (ب) فارم کیلئے نئے قواعد جاری کر دیئے جس کے تحت والدین گھر بیٹھے پاک آئی ڈی ایپلیکیشن کے ذریعے بھی (ب) فارم بنوا سکیں گے۔
نادرا کے مطابق پیدائش سے 3سال کی عمر کے بچے کیلئے تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم اس سے بڑی عمر کے بچوں کیلئے ب فارم میں تصویر لازمی قرار دی گئی ہے۔
حکام کے مطابق 10سال سے 18سال کی عمر تک پہنچنے سے قبل (ب) فارم کیلئے تصویر، فنگر پرنٹس اور آئرس یعنی نادرا کے آئی بائیو میٹرک تصدیقی نظام سے تصدیق کرانا لازم ہے۔


