امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو پر امریکا کے اخراجات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائیگا۔
میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جوائنٹ بیس اینڈریوز میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے ایک بار پھر اس بات پر مایوسی کا اظہار کیا کہ امریکا اور اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ میں نیٹو نے ساتھ نہیں دیا، نیٹو ہمارے لئے وہاں موجود نہیں تھا، اب وہ آگے آنا چاہتا ہے لیکن اب ہمارے لئے کوئی حقیقی خطرہ باقی نہیں رہا۔
انکا کہنا تھا کہ ہم نے نیٹو پر کھربوں ڈالرز خرچ کئے تاکہ اسے روس کیخلاف تحفظ فراہم کیا جا سکے، اگر آپ غور کریں تو ہم دراصل روس کیخلاف نیٹو کی حفاظت کر رہے ہیں۔
امریکی صدر نے اتحاد میں امریکا کی شمولیت کی افادیت پر بھی سوال اٹھایا اور کہا کہ میں طویل عرصے سے اسے کچھ حد تک غیر ضروری سمجھتا رہا ہوں مگر ہم اس پر کھربوں ڈالرز خرچ کر رہے ہیں اور میرا خیال ہے کہ اب اسکا نہایت سنجیدگی سے جائزہ لیا جائیگا۔


