ہومانٹرنیشنلآبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار، امریکی دعویٰ جھوٹا، مسترد کرتے ہیں، ایران

آبنائے ہرمز پر کنٹرول برقرار، امریکی دعویٰ جھوٹا، مسترد کرتے ہیں، ایران

ایران نے امریکی سینٹ کام کے بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز پر اب بھی ایران کا کنٹرول برقرار ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے کہا کہ امریکی سینٹرل کمانڈر کا امریکی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کا دعویٰ جھوٹ پر مبنی ہے اور اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں، آبنائے ہرمز سے کسی بھی بحری جہاز کے آمد و رفت کا اختیار صرف ایران کی مسلح افواج کے پاس ہے۔

امریکی سینٹ کام نے اپنے ایک بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں ہٹانے کا آغاز کر دیا ہے، اس سلسلے میں امریکی بحریہ کے میزائلوں سے لیس دو ڈسٹرائر تعینات کئے گئے ہیں جو اس بات کو یقینی بنائینگے کہ یہ آبی گزرگاہ محفوظ رہے۔

سینٹ کام نے کہا تھا کہ دونوں بحری جہازوں نے آبنائے ہرمز سے گزر کر خلیج عرب میں آپریشنز انجام دئیے، آنیوالے دنوں میں اضافی امریکی فوج اور زیر آب ڈرونز بھی اس آپریشن میں شامل ہونگے، آزادانہ تجارت کے فروغ کیلئے اس محفوظ راستے کو جلد میری ٹائم صنعت سے شیئر کرینگے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں