ہومپاکستانبلوچستان، انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے، 26 لاکھ 60 ہزار...

بلوچستان، انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے، 26 لاکھ 60 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

بلوچستان میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔

کوارڈی نیٹر ایمرجنسیز آپریشن سینٹر انعام الحق کے مطابق بلوچستان میں 5سال سے کم عمر 26لاکھ 60ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچا کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، مہم کے دوران بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی پلائے جائینگے۔

انعام الحق کا کہنا تھا کہ رواں سال بلوچستان میں پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا تاہم ماحولیاتی نمونوں میں وائرس کی موجودگی سامنے آرہی ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں