پنجاب کے ضلع مری میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو عمارتیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں تاہم کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ دریا گلی روڈ پر پیش آیا جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کردیا۔
دوسری جانب ضلعی حکام کا کہنا تھا کہ متاثرہ عمارتیں پہلے ہی خالی کرا لی گئی تھیں اور مکینوں کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا جس سے سی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام نے بتایا کہ لینڈ سلائیڈنگ سے سڑک کا ایک حصہ بھی متاثر ہوا جسی ٹریفک مکمل طور پر معطل کردی گئی۔
علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حفاظتی اقدامات کے تحت قریبی عمارتیں بھی خالی کروا لی گئیں، علاقہ مکمل سیل ہے اور غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی ہے۔


