ایرانی پارلیمانی نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ہر جہاز کو نئے کنٹرول نظام کے تحت ٹول ادا کرنا ہوگا۔
غیر ملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت قومی مفادات کے پیش نظر آبنائے ہرمز پر موثر کنٹرول اور مینجمنٹ قائم کریگی۔
انکا کہنا تھا کہ ایران امریکیوں پر اعتماد نہیں کر سکتا اور اس حوالے سے پالیسی قومی مفادات کے مطابق ترتیب دی جائیگی۔


