گورودوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بیساکھی تہوار کی 3 روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئی ہیں۔
اس حوالے سے انتظامیہ نے کہا ہے کہ سکھ یاتریوں کو بذریعہ کوچز سکیورٹی کے سخت حصار میں روانہ کر دیا گیا ہے، سکھ یاتری گورودوارہ سچا سودا فاروق آباد پہنچیں گے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق سکھ یاتری گورودوارہ سچا سودا سے گورودوارہ پنجا صاحب حسن ابدال جائینگے اور 14 اپریل کو گورودوارہ پنجا صاحب میں منعقد ہونیوالی بیساکھی کی مرکزی تقریب میں شرکت کرینگے۔
اس موقع پر سکھ یاتریوں کا کہنا تھا ہمیں حکومت پاکستان اور عوام کا پیار ہمیشہ یاد رہے گا۔


