یانگ جیانگ، گوانگ ڈونگ (شِنہوا) چین نے سمندر سے سمارٹ ڈریگن-3 (ایس ڈی-3) کیریئر راکٹ لانچ کیا ہے، جس کے ذریعے ایک آزمائشی سیٹلائٹ کو اس کے مقررہ مدار میں بھیجا گیا تاکہ سیٹلائٹ انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جا سکے۔
ایس ڈی-3 راکٹ کو بیجنگ کے وقت کے مطابق شام 7 بج کر 32 منٹ پر چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر یانگ جیانگ کے ساحل کے قریب سمندر سے چھوڑا گیا۔
سمندر سے لانچ کیا گیا یہ مشن تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ سنٹر کی جانب سے انجام دیا گیا۔


