ہومپاکستانایران، امریکہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان سے مشرق وسطی کی 79،...

ایران، امریکہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان سے مشرق وسطی کی 79، اندرون ملک کی 14 پروازیں منسوخ

ایران امریکہ کی 15 روزہ جنگ بندی کے باوجود پاکستان کے مختلف شہروں سے مشرق وسطی کی 79 جبکہ اندرون ملک کی 14 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی سے ابوظہبی، بحرین، شارجہ، مسقط، دبئی اور جدہ کی 13 پروازیں، لاہور سے شارجہ، فجیرہ، بحرین، دمام، ابوظہبی اور دبئی کی 16 پروازیں، اسلام آباد سے شارجہ، العین، جدہ، ریاض، دبئی اور ابوظہبی کی 34 پروازیں ، اسلام آباد سے فجیرہ، دبئی، کابل، دوحہ اور بحرین کی پروازیں، پشاور سے دوحہ، دبئی، ابوظہبی اور فجیرہ کی 12 پروازیں، ملتان سے دوحہ اور دبئی کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں، اسی طرح اندرون ملک پروازوں میں کراچی سے تربت، سکردو، ملتان اور کوئٹہ کی 7پروازیں جبکہ اسلام آباد سے کراچی کی 3 اور گلگت کی تمام 5 پروازیں بھی منسوخ کردی گئیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں