ایران اور امریکا کے درمیان ہونیوالے مذاکرات کے سبب اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جبکہ ڈی سی اسلام آباد نے ٹویٹ بھی کی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی دارالحکومت کی حدود میں 9 اور 10 اپریل جمعرات اور جمعہ کو عام تعطیل ہوگی، ضروری سروسز کے ادارے تعطیلات سے مستثنیٰ ہونگے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایم سی آئی، سی ڈی اے اور آئی سی ٹی انتظامیہ معمول کے مطابق کام کرینگے، اسلام آباد پولیس، آئیسکو، سوئی گیس اورہسپتال کھلے رہیں گے، حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلئے یہ اہم ادارے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔


