ہومپاکستانحکومت معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے، وزیر خزانہ

حکومت معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری کیلئے اقدامات جاری ہیں، پیٹرولیم مصنوعات پر 129ارب روپے سبسڈی دے رہے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے 14مارچ سے 4 اپریل تک پیٹرولیم مصنوعات پر 129ارب روپے کی سبسڈی فراہم کی ہے، حکومت معیشت کی بہتری کیلئے مسلسل اقدامات کر رہی ہے، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کی جا رہی ہے، چھوٹے کسانوں کو بھی سبسڈی کے ذریعے سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے کفایت شعاری کی پالیسی اختیار کی ہے جبکہ عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافے اور کئی ممالک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت کا سامنا بھی رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 26اداروں کو نجکاری کے عمل کے تحت پرائیویٹائزیشن کمیشن کے حوالے کیا جا چکا ہے جبکہ کچھ ایسے ادارے جو نجکاری کے قابل نہیں تھے انہیں بند کر دیا گیا ہے اور مزید اداروں کو بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے جہاں کرپشن پائی گئی ہے، پی ایس ڈی پی میں بھی کٹ لگایا گیا ہے اور ٹارگٹڈ سبسڈی کا اعلان کر کے اس پر عملدرآمد جاری ہے جبکہ بڑی گاڑیوں سے متعلق بھی ایک جامع منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ صوبوں کیساتھ ملکر کسانوں کو سبسڈی دی جا رہی ہے اور حکومت روزانہ کی بنیاد پر دیگر ممالک کیساتھ معاشی موازنہ بھی کر رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ توانائی کا شعبہ انفرااسٹرکچر کے مسائل کا شکار ہے اور آئل اینڈ گیس کا درآمدی بل بھی بڑھ رہا ہے تاہم اب تک امپورٹ اور ایکسپورٹ پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان سفارتی سطح پر بھی اپنا مثر کردار ادا کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں