ہومتازہ ترینچین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں موسم بہار کے دوران...

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں موسم بہار کے دوران چائے کی کٹائی کا آغاز

کونمنگ (شِنہوا) بہار کے موسم میں چائے کی پتیاں توڑنے کا وقت آتے ہی چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں چائے کے کاشتکار تازہ پتیوں کی کٹائی میں مصروف ہو جاتے ہیں۔

نینگ ایر ہانی اور یی خودمختار کاؤنٹی کی دے ہوا ٹاؤن شپ کے گاؤں ہوانگ تیان میں واقع یون پان پہاڑ پر کسان چائے کے قدیم جنگلات میں گھومتے نظر آتے ہیں جہاں وہ ٹوکریاں، سیڑھیاں اور خاص طور پر تیار کردہ کانٹے ساتھ لئے ہوتے ہیں۔ چونکہ بہت سے چائے کے درخت 3میٹر سے زیادہ اونچے ہیں، اس لئے کچھ کسان اوپر کی شاخوں تک پہنچنے کے لئے سیڑھیاں استعمال کرتے ہیں جبکہ دیگر شاخوں کو قریب لانے کے لئے کانٹوں کا استعمال کرتے ہیں اور پھر احتیاط سے نرم پتیاں توڑتے ہیں۔

چائے کے مقامی کاشتکار یانگ مے ینگ نے کہا کہ اب اونچے درختوں سے چائے توڑنے کا موسم ہے۔ ہم سب بہت مصروف ہیں۔ چائے کے قطار در قطار کھیتوں میں اگائی گئی فصل کی کٹائی کے مقابلے میں یہ زیادہ محنت طلب ہے اور پتیوں تک پہنچنے کے لئے آلات درکار ہوتے ہیں۔

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں کارکن چائے کی پتیاں چنتے ہوئے۔(شِنہوا)

یون پان پہاڑ پر واقع چائے کا باغ 1700 میٹر سے زیادہ بلندی پر ہے۔ یہاں کے چائے کے درخت کئی دہائیاں پرانے ہیں جبکہ بعض کی عمر ایک صدی سے بھی زیادہ ہے۔ کٹائی کے بعد تازہ پتیاں اسی دن روایتی طریقوں جیسے مرجھانا، کڑاہی میں بھوننا، رول کرنا اور دھوپ میں سکھانے کے ذریعے پراسیس کی جاتی ہیں جس سےدھوپ میں خشک کئے گئے چائے تیار ہوتی ہے۔

ہوانگ تیان گاؤں کے پارٹی سیکرٹری لی روئی فینگ کے مطابق اس سال موافق موسم کے باعث کلیاں موٹی اور بہار کی چائے اعلیٰ معیار کی ہوئی ہے۔ ہر مرحلے پر سخت نگرانی چائے کے منفرد خوشبو اور بھرپور ذائقے کو برقرار رکھنے میں مدد دیتی ہے۔ مضبوط طلب اور آرڈرز کی مسلسل آمد کے باعث اس سال کی بہار کی چائے کو مارکیٹ میں خوب پذیرائی ملی ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں کارکن چائے کی پتیاں چنتے ہوئے۔(شِنہوا)

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں عملے کے ارکان چائے کی پتی خشک کر رہے ہیں۔(شِنہوا)

چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان میں چائے کی پتی کے باغات کا منظر۔(شِنہوا)

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں