شین زین (شِنہوا) چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور گروپ (سی جی این) نے اعلان کیا ہے کہ چین کے جنوب مغربی شی زانگ خودمختار علاقے میں 4550 میٹر بلندی پر ٹراؤ ٹیکنالوجی پر مبنی 50 میگاواٹ کے مرتکز شمسی توانائی پلانٹ کی تعمیر کا آغاز ہو گیا ہے۔
چین کے جنوب صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں واقع کمپنی کی جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ منصوبہ خطے کے دارالحکومت لہاسا کی دام شونگ کاؤنٹی میں واقع ہے۔
یہ پلانٹ پیرابولک ٹراؤ ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے جس میں حرارت منتقل کرنے والے سیال کے طور پر تھرمل آئل استعمال ہوتا ہے اور اس میں 2 لاکھ 42ہزار مربع میٹر کے بڑے آئینے کے ساتھ 6 گھنٹے کی مولٹن سالٹ انرجی سٹوریج سسٹم موجود ہے، جو رات کے وقت بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے۔
یہ سولر تھرمل پلانٹ شمسی تھرمل اور فوٹو وولٹک کے مشترکہ منصوبے کا حصہ ہے۔ یہ منصوبہ محدود کی گئی پی وی بجلی کو جذب کر سکتا ہے اور پی وی سے پیدا ہونے والی بجلی کے کم یا زیادہ ہونے کو موثر طریقے سے پورا کر سکتا ہے۔
چارسو میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت کے حامل پی وی سیکشن کی تعمیر پچھلے سال ستمبر میں شروع ہوئی تھی۔

چین کے جنوب مغربی شی زانگ خود مختار خطے کے شہر لہاسا کی دام شونگ کاؤنٹی میں چائنہ جنرل نیوکلیئر پاور گروپ کے زیراہتمام ٹراؤ ٹیکنالوجی پر مبنی 50 میگاواٹ کے مرتکز شمسی توانائی پلانٹ کی تعمیر کا منظر-(شِنہوا)
یہ منصوبہ ایک سرد اور بلند مقام پر واقع ہے جہاں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور یہاں تعمیرات صرف اپریل سے اکتوبر تک ممکن ہیں۔ کارکنوں کی صحت اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے ٹیم نے ماحول کو گرم رکھنے، آکسیجن دینے کے نظام اور دباؤ والے خصوصی کمرے تعمیر کئے ہیں۔
یہ مشترکہ منصوبہ سی جی این نئی توانائی (دام شونگ) کمپنی لمیٹڈ کی سرمایہ کاری سے تیار کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ یہ 2027 تک مکمل فعال ہوجائے گا ۔
پلانٹ کی فعالیت کے بعد توقع ہے اس سے سالانہ تقریباً 71 لاکھ 90 ہزار کلو واٹ آور بجلی پیدا ہوگی جس سے تقریباً 2 لاکھ 16ہزار 900 ٹن کوئلے کے مساوی توانائی کی بچت ہو گی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں 6 لاکھ 52 ہزار 300 ٹن کمی ہوگی۔
یہ منصوبہ پہلے ہی 2ہزار سے زیادہ مقامی ملازمتیں پیدا کر چکا ہے اور مزدوری اور آلات کے استعمال سے مقامی اقتصادی آمدنی میں 52 لاکھ یوآن (تقریباً 7 لاکھ 53ہزار 600 امریکی ڈالر) سے زیادہ اضافہ کیا ہے۔


