سنگاپور (شِنہوا) سنگاپور میں فروری کے دوران پرچون فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 8.3 فیصد اضافہ ہوا جس نے جنوری میں ہونے والی 0.5 فیصد کمی کو پلٹ دیا۔
سنگاپور کے محکمہ شماریات کے مطابق یہ اضافہ جزوی طور پر اس وجہ سے ہوا کہ اس سال نیا چینی سال فروری میں آیا، جبکہ گزشتہ سال یہ جنوری میں تھا۔
گزشتہ ماہ کے مقابلے میں فروری میں پرچون فروخت 4.1 فیصد کم ہوئی۔ مجموعی فروخت کا تخمینہ 4.2 ارب سنگاپور ڈالر (تقریباً 3.27 ارب امریکی ڈالر) لگایا گیا جس میں آن لائن لین دین کا حصہ 14.1 فیصد رہا۔
خوراک اور مشروبات کی خدمات کے شعبے میں جنوری میں 3.2 فیصد کمی کے بعد فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.5 فیصد اضافہ ہوا۔ اس شعبے کی مجموعی آمدنی کا تخمینہ 1.6 ارب سنگاپور ڈالر (تقریباً 1.24 ارب امریکی ڈالر) لگایا گیا جس میں آن لائن فروخت کا حصہ 20.3 فیصد رہا۔


