کمبوڈیا کے صوبہ کامپوٹ میں چین کے زیر انتظام چلنے والا ایک سیمنٹ پلانٹ مقامی عملے کو ایک دہائی سے زیادہ عرصے سےبیش قیمت مہارتیں اور مستحکم روزگار فراہم کر رہا ہے۔
ہواشِن بلڈنگ میٹیریلز گروپ کمپنی لمیٹڈ کی ذیلی کمپنی کمبوڈیا سیمنٹ چیکری ٹِنگ فیکٹری کمپنی لمیٹڈ سال 2014 میں قائم ہوئی تھی۔ اس پلانٹ کی یومیہ پیداواری صلاحیت 3800 ٹن ہے اور اس نے 400 سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کئے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (خمیر): فِم سوفارا، سپروائزر، را میٹریل یونٹ، کمبوڈیا سیمنٹ چیکری ٹِنگ فیکٹری کمپنی لمیٹڈ
"میں نے اس سیمنٹ پلانٹ میں ایک ڈرائیور کی حیثیت سے کام کا آغاز کیا تھا۔
پھر کمپنی نے مجھے خام مال کا ماہر بننے کی تربیت دی، بعد ازاں مجھے نائب نگران بنایا گیا اور آگے چل کر نگران کے عہدے پر ترقی ملی۔
کمبوڈیا اور چین کے کارکن ملِ کر بہترین انداز میں کام کرتے ہیں۔ میں نے اس فیکٹری میں 11 سال کام کیا۔ میں نے ان (چینی ساتھیوں) سے بہت کچھ سیکھا ہے۔”
ساؤنڈ بائٹ 2 (خمیر): ہین تھائی،سپروائزر، پیکجنگ یونٹ، کمبوڈیا سیمنٹ چیکری ٹِنگ فیکٹری کمپنی لمیٹڈ
"یہاں آنے سے پہلے میں نے صوبہ پریہہ سیہانوک میں باورچی کے طور پر کام کیا تھا۔
کمپنی نے مجھے انجن کنٹرول، پروڈکشن چین، سیمنٹ کے تھیلوں کی تیاری اور سیمنٹ کی پیکنگ کی تربیت دی۔
یہاں کام کر کے میں بہت خوش ہوں کیونکہ میرا گھر کارخانے کے بالکل قریب ہے اور کام کا بھی زیادہ دباؤ نہیں۔”
ساؤنڈ بائٹ 3 (خمیر): سِینگ کیو سمالِنڈا، ڈپٹی سپروائزر آف کوالٹی کنٹرول، کمبوڈیا سیمنٹ چیکری ٹِنگ فیکٹری کمپنی لمیٹڈ
” چینی ساتھیوں نے کوالٹی کنٹرول میں مہارت کے حوالے سے ہمیں اس بات کی براہِ راست تربیت دی کہ کس طرح سیمنٹ کے تھیلوں یا مصنوعات کے معیار کو جانچا جا سکتا ہے۔
میں دل کی گہرائیوں سے کمپنی کی شکر گزار ہوں کہ اس نے ہمارے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے، ملازمین کی فلاح و بہبود اور تحفظ کا خیال رکھا اور انہیں مستحکم آمدنی دی۔ یہی وجہ ہے کہ ملازمین کے خاندانوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری آئی ہے۔”
نوم پنہ سےشِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
کمبوڈیا کے صوبہ کامپوٹ میں چین کے زیرِ انتظام سیمنٹ پلانٹ فعال ہے
پلانٹ گزشتہ 12 برسوں سے مقامی افراد کو روزگار فراہم کر رہاہے
سال 2014 میں یہ پلانٹ بنا، 400 افراد یہاں کام کرتے ہیں
پلانٹ کی یومیہ پیداواری صلاحیت 3800 ٹن تک پہنچ چکی ہے
مقامی ملازمین کو خام مال اور پیداوار کے شعبوں میں تربیت دی گئی
چینی ماہرین نے کارکنوں کو جدید صنعتی مہارتیں بھی سکھائیں
ملازمین کو سیمنٹ بیگ بنانے اور پیکنگ کے طریقے سکھائے گئے
کوالٹی کنٹرول کے حوالے سے بھی عملہ جدید تربیت رکھتا ہے
مستحکم آمدنی سے ملازمین کے خاندانوں کی معاشی حالت بہتر ہوئی
چینی اور کمبوڈین کارکنوں کا اشتراک ترقی کی مثال بن گیا


