ایران نے اعلان کیا ہے کہ عراقی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی مکمل اجازت ہوگی اور ان پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جائیگی جبکہ دیگر ممالک کیلئے کنٹرول برقرار رہے گا۔
ایرانی فوج کے خاتم الانبیا سینٹرل ہیڈکوارٹرز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق کو اس اہم آبی گزرگاہ میں خصوصی استثنیٰ دیا گیا ہے اور یہ سہولت دشمن ممالک کے علاوہ دیگر کیلئے محدود ہوگی۔


