ہومتازہ ترینپاکستان کی ڈیجیٹل معیشت فروغ کیلئے عالمی کمپنیوں کی دلچسپی میں اضافہ

پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت فروغ کیلئے عالمی کمپنیوں کی دلچسپی میں اضافہ

پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کیلئے عالمی کمپنیوں کی دلچسپی میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے اور ٹیکنالوجی پر مبنی ترقی کو نئی رفتار مل رہی ہے، اس سلسلے میں جاز اور ویون کی قیادت نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی ہے جس میں 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری منصوبہ پیش کردیا ہے، یہ سرمایہ کاری آئندہ 3برس میں رابطوں، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور پلیٹ فارمز کی توسیع کیلئے استعمال کی جائیگی۔

ویون گروپ نے گزشتہ تین دہائیوں میں پاکستان میں 11ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ہے اور قومی خزانے میں 500ارب روپے سے زیادہ حصہ ڈالا ہے جبکہ190میگا ہرٹز اضافی سپیکٹرم (239 ملین ڈالر)سے نیٹ ورک مضبوط اور 5Gسمیت جدید ڈیجیٹل خدمات کے آغاز کی راہ ہموار ہوئی ہے، جاز کے مربوط ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے ذریعے 100ملین سے زائد صارفین کو کنیکٹیویٹی، فن ٹیک اور دیگر خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں