خیبر پختونخوا حکومت نے بھی وفاق اور دیگر صوبائی حکومتوں کی تقلید کرتے ہوئے پیٹرول سبسڈی کیلئے احساس فیول سپورٹ سکیم کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سکیم کے تحت رجسٹرڈ موٹر سائیکل، سکوٹر اور رکشہ مالکان کو مالی معاونت فراہم کی جائیگی، رجسٹرڈ صارفین کو 2000 روپے ماہانہ فیول سپورٹ دی جائیگی۔
موٹر سائیکل، سکوٹر اور رکشہ درخواست دہندہ کے اپنے نام پر رجسٹرڈ ہو، رجسٹریشن ٹرانسفر مکمل ہو، غیر رجسٹرڈ یا دوسرے کے نام پر گاڑی سبسڈی کی اہل نہیں ہوگی، رجسٹریشن کا عمل آج6اپریل سے شروع ہوگا۔


