ہومتازہ ترینشی جن پھنگ کی پارٹی کی تعمیر سے متعلق فکر پر مبنی...

شی جن پھنگ کی پارٹی کی تعمیر سے متعلق فکر پر مبنی تھنک ٹینک رپورٹ کے کرغز اور روسی زبانوں میں نسخوں کا بشکیک میں اجرا

بشکیک (شِنہوا) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے میڈیا اور تھنک ٹینک سربراہ اجلاس 2026 کے موقع پر شی جن پھنگ کی پارٹی کی تعمیر سے متعلق فکر پر مبنی ایک تھنک ٹینک رپورٹ کے کرغز اور روسی زبانوں کے نسخے جاری کئے گئے۔

"شی جن پھنگ کی پارٹی کی تعمیر سے متعلق فکر کی عصری خصوصیات اور عالمی اہمیت” کے عنوان سے شائع ہونے والی اس رپورٹ کے کرغز اور روسی زبانوں کے نسخے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے پارٹی سکول کے قومی اعلیٰ سطح تھنک ٹینک (نیشنل اکیڈمی آف گورننس) اور شِنہوا نیوز ایجنسی کے قومی اعلیٰ سطح تھنک ٹینک نے کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں مشترکہ طور پر جاری کئے۔

رپورٹ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مسلسل کامیابی اور دیرپا فعالیت کے نمایاں اوصاف اور بنیادی عوامل کی جامع اور گہرائی سے وضاحت کی گئی ہے۔

تقریباً 30 ہزار چینی حروف پر مشتمل اس رپورٹ میں شی جن پھنگ کی پارٹی کی تعمیر سے متعلق فکر کی تشکیل و ارتقا، بنیادی اصولوں، نظریاتی خصوصیات اور عالمی اہمیت کو منظم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ رپورٹ اس بات کی بھی گہری تشریح پیش کرتی ہے کہ ایک صدی پرانی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کس طرح اپنی توانائی برقرار رکھتے ہوئے مسلسل مزید مضبوط ہوتی رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ ایک ایسی جماعت ہے جو چینی عوام کی خوشحالی اور چینی قوم کے شباب نو کے لئے کوشاں ہے، جبکہ انسانی ترقی اور عالمی ہم آہنگی کے فروغ کو بھی اپنا مقصد سمجھتی ہے۔ انسانی سیاسی تہذیب کی ترقی کے اعلیٰ تناظر میں، شی جن پھنگ کی پارٹی کی تعمیر سے متعلق فکر، جو موجودہ دنیا، اس کے مستقبل اور سی پی سی کے طرز حکمرانی کے تجربات پر مبنی ہے، دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں، بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کی جماعتوں کے لئے جماعتی تعمیر کے شعبے میں اہم رہنمائی فراہم کرتی ہے۔

اجلاس میں شریک ایس سی او کے رکن ممالک کے میڈیا نمائندوں، تھنک ٹینک ماہرین اور سکالرز نے کہا کہ یہ رپورٹ ایس سی او خطے کے لئے شی جن پھنگ کی پارٹی کی تعمیر سے متعلق فکر کی تشریح کرنے والی ایک اہم علمی تصنیف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رپورٹ ایک صدی پرانی کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی اپنی اصلاح کے نظریات اور عملی طریقہ کار کا منظم خلاصہ پیش کرتی ہے، جبکہ دنیا بھر کی سیاسی جماعتوں کو درپیش مشترکہ طرز حکمرانی کے چیلنجز کا بھی احاطہ کرتی ہے۔ انہوں نے اسے ایس سی او کے فریم ورک کے تحت سیاسی جماعتوں کے درمیان مکالمے اور علمی تحقیق کے لئے ایک ناگزیر حوالہ قرار دیا۔

شرکاء نے مزید کہا کہ رپورٹ کا کرغز اور روسی زبانوں میں اجرا ایس سی او کے رکن ممالک کی سیاسی جماعتوں، تھنک ٹینکس اور علمی اداروں کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور چین کے فلسفہ حکمرانی کو بہتر طور پر سمجھنے کے لئے ایک اہم ذریعہ فراہم کرتا ہے۔ ان کے مطابق اس سے سیاسی جماعتوں کے درمیان تبادلوں، حکمرانی کے تجربات سے باہمی استفادہ، شنگھائی جذبے کی رہنمائی میں باہمی سیاسی اعتماد کو فروغ دینے اور ایس سی او کے لئے مشترکہ مستقبل کی حامل مزید قریبی برادری کی تعمیر کی فکری بنیاد کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں